ورنگل 19؍فروری (اعتماد نیوز) جناب محمد عبدالرحیم کے بموجب 20؍فروری بروز
جمعہ بوقت نماز جمعہ ایک بجے دوپہر بمقام نظرت پورہ ایم ایچ نگر اینومامولہ
گرین مارکٹ روڈ عقب پٹرول پمپ ورنگل میں مسجد سیدنا
معاذؓ کا افتتاح عمل
میں لایا جارہا ہے۔ مولانا محمد غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال
ایجوکشینل ویلفیر اینڈ چیارٹبیل ٹرسٹ انڈیا اس موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی
ہونگے۔ آپ تمام سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔